پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا

پیر 18 جولائی 2016 13:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کو 75رنز سے شکست دی شیڈول کے مطابق دوسرا ا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر شائر کے خلاف 29 سے 30 جولائی تک ٹور میچ میچ کھیلے گے۔

(جاری ہے)

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک ایجبسٹن، برمگنھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 13:22:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :