انضمام الحق پر بال ٹمپرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوا، کھیل کا وقار متاثر کرنے پر 4 میچوں کی پابندی لگائی گئی، رنجن مدوگالے

جمعرات 28 ستمبر 2006 20:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے نے کہا ہے کہ انضمام الحق پر بال ٹمپرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوا، کھیل کے وقار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انضمام الحق پر 4 میچوں کی پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے نے کہا کہ بال ٹمپرنگ کے الزام میں انضمام الحق بری قرار دیئے گئے ہیں اور ان پر الزام ثابت نہیں ہوا تاہم کھیل کے وقار کو متاثر کرنے پر ان پر 4 میچوں کی پابندی لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انضمام الحق دو مرتبہ ایمپائر کے بلانے پر مقررہ وقت پر گراؤنڈ میں نہیں آئے ان پر ون ڈے میچوں کی پابندی اس لئے لگائی گئی کیونکہ پاکستان نے فوراً ون ڈے میچ کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرل ہیئر کیخلاف کیا کارروائی کی جا سکتی ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
وقت اشاعت : 28/09/2006 - 20:53:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :