ڈیرل ہیئر کو پاکستان کے خلاف کسی میچ میں ایمپائر مقرر نہ کیا جائے،شہر یار خان،انضمام الحق پر پابندی سے کپتانی متاثر نہیں ہو گی، بال ٹمپرنگ کیس کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف درست ثابت ہوا،پاکستانی کھلاڑی 30سیکنڈ پہلے میدان میں آ جاتے تو یہ سب کچھ نہ ہوتا،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 ستمبر 2006 21:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے کہا ہے کہ ڈیرل ہیر کو پاکستان کے کسی میچ میں ایمپائر مقرر نہ کیا جائے،بال ٹمپرنگ کی سکے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ انضمام پر پابندی سے کپتانی متاثر نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ آسٹریلوی ایمپائر ڈیرل ہیئر کو پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ میں ایمپائر مقرر نہ کیاجائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انضمام الحق پرپابندی سے کپتانی متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹمپرنگ کیس کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی 30 سیکنڈ پہلے میدان میں آ جاتے تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔
وقت اشاعت : 28/09/2006 - 21:57:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :