ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

جمعرات 21 جولائی 2016 13:54

ہانگ کانگ ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روزہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/07/2016 - 13:54:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :