مانچسٹر یونائٹیڈ نے مڈفیلڈر پال پوگبا کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 100 ملین پاؤنڈ کی پیش کش کر دی

جمعہ 22 جولائی 2016 13:14

مانچسٹر یونائٹیڈ نے مڈفیلڈر پال پوگبا کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 100 ملین پاؤنڈ کی پیش کش کر دی

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جولائی۔2016ء) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ نے اٹالین فٹبال کلب یوونٹس کے فرنچ میڈفلڈر پال پوگبا کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 100 ملین پاؤنڈ کی پیش کش کر دی اگر ٹرانسفر ڈیل پر دستخط ہو جاتا ہے تو پوگبا بکنے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کے نئے منیجر جوزمورینہو یوونٹس کے میڈفیلڈر کو حاصل کرنے کے لئے 100 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم دینے کی پیش کر دی ہے مانچسٹر یونائٹیڈ اگر 100 ملین پاؤنڈ میں پال پوگبا کی خدمات حاصل کر لیتا ہے تو پال پوگبا دنیا کے سب سے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے جو اس سے پہلے ریال میڈرڈ نے گریتھ بیل کو 94 ملین یورو میں انگلش کلب پر ٹوہم سے خریدا کیا تھا واضح رہے یورو کپ 2016 میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے پال پوگبا نے بہترین کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو یورو کے فائنل میں پہنچوانے میں اہم کردار ادا کیا فائنل میں پرتگال کے ہاتھوں فرانس کو ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

وقت اشاعت : 22/07/2016 - 13:14:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :