آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، نئے فارمیٹ کے تحت میچز کھیلے جائیں گے‘ ویسٹ انڈیز کوالیفائنگ میچ کھیلے گی

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:27

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2006 ) بھارت میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نئے فارمیٹ کے تحت ہو رہی ہے۔ اس بار ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی دس میں سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو بھی کوالیفائنگ میں حصہ لینا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے علاوہ سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کوالیفائنگ راوٴنڈ میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی ان میں سے دو ٹیمیں مین راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ چھ ٹیموں نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر مین راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ گروپ اے میں ایک کوالیفائر ٹیم کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ گروپ بی کوالیفائر کے علاوہ جنوبی افریقا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ میں چھ میچ ہوں گے جبکہ لیگ میچوں کے دوران 12میچ ہوں گے۔ دو سیمی فائنل اور ایک فائنل سمیت15 میچ ہوں گے۔ بھارت کے چار شہر جے پور، احمد آباد، موہالی اور ممبئی ان میچوں کی میزبانی کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/09/2006 - 12:27:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :