اولڈٹریفرڈ ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 21:44

اولڈٹریفرڈ ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء ) مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 330رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر کردی ہے ۔ ٹیسٹ کے چوتھے رو ز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 173رنز 1کے نقصان پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 565رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور شان مسعود 1اور اظہر علی 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

یونس خان اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کیلئے 58رنز جوڑے جس کے بعد محمد حفیظ 42رنز بنا کر معین علی کا پہلا شکار بن گئے۔گرین شرٹس کے سب سے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے انتہائی غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر 28رنز پر معین علی کو اپنی وکٹ تھما دی۔کپتان مصباح الحق 35رنز بنا کر ووکس کی باہر جاتی گیند پر چھیڑ خانی کرتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ایک بار پھر دھوکہ دے گئے ،وہ7رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسد شفیق بھی عمدہ آغاز کو بڑے سکور میں نہ بد ل پائے اور 39رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے کچھ مذاحمت کرنی کی کوشش کی تاہم وہ 10اور 19رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔محمد عامر نے بھی اپنی بلے بازی کے جوہر دکھائے تاہم وہ 29رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بنے جس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز 1-1سے برابر کردی۔انگلینڈ کیلئے اینڈرسن ، ووکس اور معین علی نے 3،3جبکہ روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 21:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :