ریو اولمپکس گیمز،لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار

بدھ 27 جولائی 2016 12:56

ریو اولمپکس گیمز،لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) سابق آسٹریلوی سٹار اور دو مرتبہ گرینڈ سلام کے چمپئن لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر ریو اولمپکس گیمز کے حوالے سے آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوٹ کی کوچنگ سے دستبرداری آسٹریلوی ٹینس ٹیم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل نک کرگیوس اور برنارڈ ٹامک بھی میگا گیمز سے دستبرداری اختیار کر چکے ہیں۔ ٹینس آسٹریلیا نے ہیوٹ کی جگہ مارک ڈراپر کو ٹیم کی کوچنگ سونپنے کے حوالے سے آسٹریلوی اولمپک کمیٹی سے اجازت طلب کی ہے ، منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:56:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :