ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 27 جولائی 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء)ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کوچ محمد یامین کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے یہ تربیتی کیمپ مختلف ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے اور دو ماہ تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 27/07/2016 - 16:58:20