سلیبریٹی بننے کا شوق نہیں سادہ انداز میں سب کچھ کرنا چاہتا ہوں ،ٹیم کو نمبر 6پر میری ضرورت ہے تو وہ ذمے داری نبھاتا رہوں گا،مگر خواہش ہے کہ ٹیم میں اوپر کے نمبرز پر کھیلوں

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کا ویب سائٹ کو انٹرویو

جمعرات 28 جولائی 2016 18:49

سلیبریٹی بننے کا شوق نہیں سادہ انداز میں سب کچھ کرنا چاہتا ہوں ،ٹیم کو نمبر 6پر میری ضرورت ہے تو وہ ذمے داری نبھاتا رہوں گا،مگر خواہش ہے کہ ٹیم میں اوپر کے نمبرز پر کھیلوں

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کہتے ہیں انھیں سلیبریٹی بننے کا شوق نہیں جو کرنا چاہتے ہیں سادہ انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں اسد شفیق نے کہا کہ انھیں سلیبریٹی بننے کا شوق نہیں۔ خاموشی سے پرفارمنس دینا چاہتے ہیں جو ٹیم کے کام آئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیٹنگ آرڈر پر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو نمبر 6پر ان کی ضرورت ہے تو وہ ذمے داری نبھاتے رہیں گے۔مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی اوپر کے نمبرز پر کھیلیں۔اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا اور ہر کھلاڑی کو اعتماد دیا ٹیسٹ ٹیم کے مضبوط ہونے کا سہرا مصباح کے سر جاتا ہے۔2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسد شفیق 43 ٹیسٹ میں 43کی اوسط سے اب تک 2762رنز بناچکے ہیں.وہ گیری سوبرز کے بعد نمبر 6پر 8سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 18:49:04