ایف آئی اے نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 18:56

ایف آئی اے  نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) ایف آئی اے نے پی سی بی منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 4 منصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بائیو مکینیکل لیبارٹری، قذافی اسٹیڈیم، فار اینڈ پویلین لاہور، ملتان میں کرکٹ اکیڈمی اور گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں کرکٹ اسٹیڈیم منصوبوں میں خورد برد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں پی سی بی سے کرنل بشیر کو فارغ بھی کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو مزید کچھ درکار ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ تعاون کرے گا۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 18:56:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :