انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ناقص بیٹنگ شکست کا سبب بنی، محمد حفیظ

جمعہ 29 جولائی 2016 12:07

انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ناقص بیٹنگ شکست کا سبب بنی، محمد حفیظ

ورسسٹر شائر ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوس ہیں، ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن 330 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بشمول میرے تمام کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :