پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان

جمعہ 29 جولائی 2016 12:25

پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہو گا۔ کراچی اور لاہور کی دو‘ دو‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کے اعلان کے بعد ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں کراچی اور لاہور کی دو‘ دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ٹی ٹوینٹی کی ڈرافٹنگ میں محمد آصف اور سلمان بٹ بھی شامل ہوں گے جبکہ ڈرافٹنگ کا عمل پی ایس ایل کی طرز پر ہو گا۔۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :