آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

جمعہ 29 جولائی 2016 16:21

پالے کیلی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف فٹنس مسائل کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ سٹیو اوکیف نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین جبکہ دوسری میں ایک وکٹ حاصل کی، وہ باؤلنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:21:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :