کرکٹ آسٹریلیا کا لیفٹ آرم سپنر جان ہالینڈ کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 29 جولائی 2016 16:21

سڈنی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف کے متبادل کے طور پر جان ہالینڈ کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جان ہالینڈ نے ابھی تک آسٹریلیا کی جانب سے کسی بھی فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سٹیو اوکیف سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر ہونا پڑا۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :