چیمپئنز فٹبال لیگ ، چیلسی نے لیور پول کو ہرا دیا

جمعہ 29 جولائی 2016 16:59

چیمپئنز فٹبال لیگ ، چیلسی نے لیور پول کو ہرا دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے لیور پول کو ایک صفر سے ہرا دیا جبکہ مانچسٹر سٹی اور بورشیا ڈورٹمنڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ہے۔ چیمپئنز فٹبال کپ میں چیلسی نے دسویں منٹ میں ہی پہلا گول داغ دیا۔ پہلے گول کے بعد چیلسی کے کھلاڑیوں نے پراعتماد کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

لیور پول کو میچ کے دوران گول کرنے کے چند ایک اچھے مواقع ملے جو کہ مخالف ٹیم کے گول کیپر نے ناکام بنا دیئے۔ ایونٹ میں کھیلے گئیایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی اور بورشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر کی جانب سے سرجیو نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل حریف ٹیم کے کرسٹین نے زبردست گول کی مدد سے اپنی ٹیم کو ناکامی کی ہزیمت سے بچا لیا۔۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :