شاگرد نے پاکستان آرمی کبڈی ٹیم کے کوچ و سابق کبڈی پلیئر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:12

شاگرد نے پاکستان آرمی کبڈی ٹیم کے کوچ و سابق کبڈی پلیئر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) پاکستان آرمی کبڈی ٹیم کے کوچ و سابق کبڈی پلیئر کو ” شاگرد“ نے ہی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا آن لائن کے مطابق گوجرہ کے نواحی علاقے چک نمبر154گ ب ڈوٹیاں میں رہائش پذیر پاکستان آرمی کبڈی ٹیم کے کوچ ارشاد عرف شادا گھر میں موجود تھا کہ گلی میں کبڈی کے ہی دو کھلاڑی ذوالفقار و غیرہ جھگڑ رہے تھے ارشاد احمد نے دونوں کو چھڑایا تو ذوالفقار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر ارشادعرف شادا شدید زخمی ہو گئے جن کو چار گولیاں لگی ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر انٹر نیشنل کبڈی مبصر طیب گیلانی موقع پر پہنچ گئے اور انکی تیمار داری کی ۔

وقت اشاعت : 30/07/2016 - 15:12:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :