آئی سی سی ٹرافی ‘ انضمام کی جگہ شاہد یوسف کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:38

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان انضمام الحق چار ایک روزہ میچوں کی پابندی کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکیں گے ان کی جگہ ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین شاہد یوسف کو شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

شاہد یوسف ان دنوں بھارت کے شہر دھرم شالہ میں قائد اعظم ٹرافی کی فاتح سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے رانجی ٹرافی کی فاتح ٹیم اتر پردیش کے خلاف میچ کھیلنے میں مصروف ہیں اس سے پہلے انہیں انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ کوئی میچ کھیلے بغیر وطن واپس آ گئے تھے۔

اب کپتان انضمام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی آج کپتان انضمام الحق کے متبادل کے طور پر ان فارم مڈل آرڈر بیٹسمین شاہد یوسف کے نام کا اعلان کر دے گی۔
وقت اشاعت : 29/09/2006 - 14:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :