میلبورن کرکٹ گراؤنڈ دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے، سکیورٹی ماہر

منگل 2 اگست 2016 13:38

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے، سکیورٹی ماہر

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست ۔2016ء) میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ایم سی جی کیلیے مقرر برطانوی سیکیورٹی ماہر نے کہاکہ آسٹریلیا کا بڑا کھیلوں کا میدان دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم کے باس اسٹیفن گف نے گذشتہ دنوں اس کی تصدیق کردی کہ نئے فٹبال سیزن سے قبل گراؤنڈ کے اطراف میں لوہے کاحفاظتی جنگلہ لگایا جائیگا، لندن اولمپکس گیمز میں برطانوی حکومت کے خفیہ ادارے کے سربراہ سوئی ولکنسن کی خدمات ایم سی جی نے حاصل کی ہیں۔ اس کا مقصد اے ایف ایل تنازعات کو روکنا ہے۔انھوں نے رواں ہفتے 18 کلبز سے دو روزہ میٹنگ میں بتایا کہ دہشت گردی بھی ہمارے لیے نئے سیزن میں بڑا خطرہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 13:38:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :