ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روسٹن چیز نے 50سالہ ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 4 اگست 2016 13:39

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روسٹن چیز نے 50سالہ ریکارڈ برابر کردیا

جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اگست ۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈ روسٹن چیز گزشتہ 50سالہ میں ایک ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے کے بعد سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

جمیکا میں بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روسٹن نے پہلے 5کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا اور پھر جب ویسٹ انڈیز 4کھلاڑی 48رنز پر کھو چکا تھا تب انہوں نے جیریمی بلیک ووڈ ، ڈاؤرچ اور ہولڈر کے ہمراہ ملکر میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس سے قبل عظیم ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سر گیری سوبرز نے 1966ء میں لیڈزکے مقام پر انگلینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،پاکستان کے سابق کپتان عمران خان 1982-83ء میں فیصل آباد کے مقام پر بھارت کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دینے والے آخری کھلاڑی بنے تھے۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:39:12