برمنگھم ،ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کیلئے مایوس کن رہا

گزشتہ 11سالوں میں 7ٹیسٹ میچ کھیلے گے اور 5میچوں میں پہلے بیٹنگ کر نے والی ٹیم ہاری ،2ڈرا ہوئے

جمعرات 4 اگست 2016 15:02

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء) ایجبسٹن کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا معرکہ جاری ہے، ریکارڈ بک دیکھیں تو ایجبسٹن کا میدان پچھلے 10 سالوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے کچھ زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ جیت دلواسکے گا یا نہیں؟ اس کے لئے تو انتظار کرنا ہوگا لیکن تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ایجبسٹن کا میدان پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے زیادہ خوش قسمت ثابت نہیں ہوا۔

پچھلے 10 سال میں اس میدان پر کھیلے گئے 7میچوں میں سے،2 میچ ڈرا رہے اور 5 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ۔پچھلے 10سال میں ایجبسٹن کے میدان پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا پہلا دن فاسٹ بالرز کے لئے بھی اچھا رہا ہے، اس میدان پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے آخری میچ 2005 میں جیتا جب انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 2رنز سے شکست دی تھی ۔
وقت اشاعت : 04/08/2016 - 15:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :