ریو اولمپکس گیمز ویمنز فٹ بال، عالمی چیمپئن امریکہ، جرمنی، برازیل اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 10 اگست 2016 15:22

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ میں عالمی چیمپئن امریکہ، جرمنی، برازیل اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز میں ویمنز فٹ بال ایونٹ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی اور ٹاپ آٹھ ٹیموں میزبان برازیل، عالمی چیمپئن امریکہ، جرمنی، آسٹریلیا، چین، سویڈن، کینیڈا اور فرانس نے لاسٹ ایٹ مرحلے میں جگہ بنا رکھی ہے، گروپ ای کے پہلے میچ میں برازیل اور جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں چین اور سویڈن کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، گروپ ایف میں کینیڈا نے جرمنی کو 2-1 گولز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 6-1 گولز سے ہرایا، گروپ جی میں فرانس نے نیوزی لینڈ کو 3-0 گولز سے شکست دی جبکہ امریکہ اور کولمبیا کے درمیان میچ 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا۔

وقت اشاعت : 10/08/2016 - 15:22:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :