کینیائی سپنر جیمز اوٹینو کا لمزیونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ

منگل 16 اگست 2016 15:05

کینیائی سپنر جیمز اوٹینو کا لمزیونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16اگست۔2016ء )کینیا کے آف سپن باؤلر جیمز اوٹینو نگوشے نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ د ے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 28سالہ جیمز اوٹینو نگوشے پر آئی سی سی نے 2015ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر سے پہلے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی بنا ء پر پابندی لگادی تھی جس کے بعد جیمز اور دیگر 4 کھلاڑی ٹریننگ کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے ۔ ٹریننگ کے بعد آج جیمز نگوشے کا لمز یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کچھ دنوں تک موصول ہوگی۔

وقت اشاعت : 16/08/2016 - 15:05:14