جرمنی اور سویڈن کی ٹیمیں ریو اولمپکس ویمنزفٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 17 اگست 2016 14:12

ریو ڈی جنیرو ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) جرمنی اور سویڈن کی ٹیمیں ریو اولمپکس گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میگا گیمز میں فائنل 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی ویمن فٹ بال ٹیم نے کینیڈا کو بآسانی 2-0 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا دوسرے سیمی فائنل میں سویڈن نے برازیل کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 17/08/2016 - 14:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :