جرمنی اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 21 اگست کھیلا جائے گا

جمعرات 18 اگست 2016 11:04

ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) جرمنی اور نائیجیریا کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس گیمز میں مینز فٹ بال ایونٹ کا فائنل 21 اگست کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہونڈاراس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے نائیجیریا کو 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 18/08/2016 - 11:04:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :