جرمنی اور سویڈن کے درمیان ریو اولمپکس ویمنزفٹ بال ایونٹ کا فائنل پرسوں کھیلا جائیگا

جمعرات 18 اگست 2016 11:18

ریو ڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) جرمنی اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس گیمز ویمنز فٹ بال ایونٹ کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی ویمن فٹ بال ٹیم نے کینیڈا کو بآسانی 2-0 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا دوسرے سیمی فائنل میں سویڈن نے برازیل کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ (کل) کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 18/08/2016 - 11:18:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :