انضمام الحق پر عائد پابندی بلا جواز ہے‘ توقیر ضیا

ہفتہ 30 ستمبر 2006 14:34

چیچہ وطنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) پاکستان کرکٹ کے سابق چیئرمین توقیرضیاء نے انضمام الحق پر عائد پابندی کو بلا جواز قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیچہ وطنی میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں توقیر ضیاء نے کہا کہ انضمام الحق کا بال ٹمپرنگ الزامات سے کلیئر ہونا خوش آئند ہے لیکن کھیل کی ساکھ خراب کرنے کے الزام میں ان پر عائد چار میچوں کی پابندی غلط ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کے خلاف اپیل کرنی چاہیے تھی۔ توقیر ضیاء نے مزید کہا کہ اب آئی سی سی کو ڈیرل ہیئر سے بھی دریافت کرنا چاہیے کہ انہوں نے کس بنیاد پر پاکستان ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2006 - 14:34:43