دوسرا بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس بھارت میں ہو گا، میزبان ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی

جمعرات 18 اگست 2016 15:18

دوسرا بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس بھارت میں ہو گا، میزبان ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) دوسرا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اگلے برس بھارت میں ہو گا ۔ میزبان ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 30 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جا ئے گا، ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت آٹھ ٹیموں نے تصدیق کر دی ہے ۔ بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔سن 2012 میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ٹورنامنٹ کے میچز دہلی ، بنگلور ، ممبئی ، کوچی ، فرید آباد ، احمد آباد اور اندور میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب دہلی جبکہ فائنل بنگلور میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 15:18:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :