پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل اسلام آباد میں ابھرتے ہوئے نوجوان باکسرز کی کوچنگ کرینگے

جمعرات 18 اگست 2016 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی شہرہ آفاق باکسر اور سابق ورلڈ چیمپین عامر خان جمعہ کو اسلام آباد میں ابھرتے ہوئے نوجوان باکسرز کی کوچنگ کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز و ایڈمن اعظم ڈار کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں عامر خان کے نام سے منسوب باکسنگ اکیڈمی میں 19اگست کو باکسنگ کا خصوصی ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں شہر ہ آفاق باکسر عامر خان قومی باکسرز کو تربیت دینگے۔
وقت اشاعت : 18/08/2016 - 16:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :