شرجیل خان ون ڈے کرکٹ میں 150رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اگست 2016 20:22

شرجیل خان ون ڈے کرکٹ میں 150رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان ون ڈے کرکٹ میں 150رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

27سالہ شرجیل خان نے آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 16چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 152رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پاکستان کا سکور 338رنز تک پہنچانے بنیادی کردار ادا کیا ۔ شرجیل سے پہلے مایہ اوپنر سعید انور نے بھارت کیخلاف 1997ء میں مدراس(موجودہ چنائی ) میں 194رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ عمران نذیر نے زمبابوے کیخلاف 2007ء کے ورلڈ کپ میں 160رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 20:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :