شرجیل خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اگست 2016 21:03

شرجیل خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے ہیں ۔ 27سالہ اوپنر نے آئر لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں16چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 152رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس دوران وہ صرف چوکوں اور چھکوں کی مد میں اننگز میں 100رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

ان سے قبل1997ء میں روایتی حریف بھارت کیخلاف سعید انور (118) اور ورلڈ کپ 2007ء میں زمبابوے کیخلاف عمران نذیر (104)بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 21:03:07