قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے نئی تاریخ رقم کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اگست 2016 21:25

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے نئی تاریخ رقم کردی

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے نئی تاریخ رقم کردی ۔22سالہ آل راؤنڈ ر نے آئر لینڈ کیخلاف اپنے پہلے ون ڈے میچ میں نمبر 7پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نصف سنچری بنائی ،وہ اس پوزیشن پر نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر چھٹے بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والوں میں زمبابوے کے گیری کروکر50(1992ء )، انگلینڈ کے لیوک رائٹ50 (2007ء )، افغانستان کے سمیع اللہ شنواری52 (2009ء)اور پاپوا نیوگنی کے چارلس امینی 61ناٹ آؤٹ (2016ء )شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 21:25:34