جرمنی ، برازیل کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 19 اگست 2016 12:43

جرمنی ، برازیل کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل پرسوں کھیلا جائے گا

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) جرمنی اور نائیجیریا کی ٹیموں کے درمیان ریو اولمپکس گیمز میں مینز فٹ بال ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہونڈاراس کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ‘ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے نائیجیریا کو 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائیگا

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 12:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :