وائیلنٹ باکسنگ کلب فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاورمیں جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ کاشاندارانعقاد

جمعہ 19 اگست 2016 14:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) وائیلنٹ باکسنگ کلب فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاورمیں جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ کاشاندارانعقاد کیاگیاجس میں سوسے زائد باکسرز کے مابین انتہائی بہترین اورکانٹے دارمقابلے ہوئے۔رنگارنگ تقریب کے موقع پرڈائریکٹرجنرل فارست انسٹی ٹیوٹ حکیم شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ انٹرنیشنل ریفری جج وکوچ عطرت نذیر،محمودالحسن کے علاوہ علاقے کے ناظم وکونسلرز فاروق احمد،عادل خٹک،عامرخٹک،حافط شاہ نواز،اسلم بنولاہوری،راحت نذیر،شہزاد طہماش،عظمت نذیر،اور وتماشائیوں کے کثیر تعدادبھی موجود تھے ۔

آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مختلف ویٹس کے مقابلے کرائے گئے نتائج کے مطابق36کے جی مقابلے میں ارق نذیر،39کے جی میں ابرارخان،42کے جی فائنل میں ازک نذیر،43کے جی فائنل میں میدان معیزالحسن کے نام 45کے جی فائنل میں ساجد خان 49کے جی فائنل میں رامیشن نذیرجبکہ 52کلوگرام فائنل مقابلہ سمیرنے جیتا۔

(جاری ہے)

تقسم انعامات تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈی جی حکیم خان نے جشن آزادی کے پرمسرت موقع پربچوں اورجوانوں کے لیے باکسنگ کے بہترین مقابلوں پروائیلنٹ باکسنگ کلب کے ممبران کومبارک بادپیش کی انہوں نے کہاکہ پاکستان بہت زیادہ مشکل سے حاصل کیاگیا ہے اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی وکامرانی کے لیے ایمانداری سے کام کریں اوراس کودیناکامضبوط وترقی یافتہ ملک بنائیں۔

انہوں نے باکسنگ رنگ نہ ہونے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب ہمارے بچوں کے پا س کھیلنے کے لیے رنگ تک نہ ہوتوان حالات میں ہمارے بچے کہاں اولمپک وورلڈ سطح کے مقابلوں میں میڈلز جیتے گے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ ان کاٹیلنٹ ضائع نہ ہوں انہوں نے وائیلنٹ باکسنگ کلب کے لیے باکسنگ رنگ بنانے کااعلان کیااوراس کے لیے فوری اقدامات کاحکم دیا۔اس سے قبل عطرت نذیر نے بتایاکہ پی ایف آئی کے کئی ایک باکسرز نامساعد سہولیات کے باوجود ملکی سطح پرکئی ایک اعزازت جیت چکے ہیں اورہمارے کئی ایک بچے تیزی کے ساتھ اوپرآرہے ہیں جن سے ہمیں کافی توقعات وابسطہ ہیں
وقت اشاعت : 19/08/2016 - 14:57:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :