چار ملکی کینیڈا کبڈی کپ کا آغاز کل ہو گا، پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی

جمعہ 19 اگست 2016 16:48

ٹورنٹو ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) چار ملکی کینیڈا کبڈی کپ ہفتہ سے ٹورنٹو میں شروع ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔ 26 اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان کینیڈا کے علاوہ پاکستان، بھارت اور برطانیہ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم شفیق چشتی، مشرف جنجوعہ، رانا علی شان، محسن، محمد رمضان جانی، طیب معاذ، رانا نعیم بابر، خالد اور اکمل شہزاد ڈوگر شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ غلام عباس بٹ میگا ایونٹ کیلئے منتخب ٹیم متوازن اور مضبوط ہے اور وہ میگا ایونٹ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 19/08/2016 - 16:48:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :