باکسر محمد علی کے زیر استعمال اشیا نیلامی کے لیے پیش

ہفتہ 20 اگست 2016 14:28

باکسر محمد علی کے زیر استعمال اشیا نیلامی کے لیے پیش

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء) باکسنگ کنگ محمد علی کے زیر استعمال اشیا کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔نیلامی 10 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک امریکی نیلامی کمپنی نے لیجنڈ باکسر محمد علی کے پہلا ہیوی ویٹ بیلٹ کی قیمت 6 کروڑ روپے اور رمبل ان دی جنگل کے مشہور باکسنگ ایونٹ میں محمد علی نے جو ’شارٹ‘ پہنا تھا، اس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ محمد علی کا لائف میگزین کو لکھا گیا خط اور ان کی ٹرینگ کے دستانے بھی نیلامی کے لیے پیش کئے گئے۔

وقت اشاعت : 20/08/2016 - 14:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :