نیوزی لینڈ کا اکتوبر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، کورٹس اور ہولی کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:13

آکلینڈ ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء) نیوزی لینڈ نے رواں سال اکتوبر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 14 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی گی، ٹاپ آرڈر بلے باز سام کورٹس اور سوئنگ باؤلر ہولی ہیڈلسٹن کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، سیرا میک گلاشن کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان سوزی بیٹس، ایرن برمنگھم، سام کورٹس، سوفی ڈیوائن، ہولی ہیڈلسٹن، لائیگ کاسپیرک، کیٹی مارٹن، تھامسن نیوٹن، مورنا نیلسن، کیٹی پرکنز، ریکل پرائسٹ، ہانا روئے، ایمی سیٹرتھویٹ اور لیاتاہو پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2016 - 15:13:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :