کیوبا ریو اولمپکس گیمز مینز باکسنگ ایونٹ میں دو طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب ہوگیا

اتوار 21 اگست 2016 17:22

کیوبا ریو اولمپکس گیمز مینز باکسنگ ایونٹ میں دو طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب ہوگیا

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) کیوبا ریو اولمپکس گیمز مینز باکسنگ ایونٹ میں دو طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق مینز مڈل ویٹ مقابلے میں کیوبا کے ارلین لوپز نے ازبکستان کے باکسر کو زیر کر کے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، آذبائیجان کے کامران اور میکسیکو کے میسائل نے کانسی کے تمغے جیتے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ویمنز فلائی ویٹ مقابلے میں برطانیہ کی نیکولا ایڈمز نے فرانس کی سیرا کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی، وہ 92 برس بعد ملک کی طرف سے اولمپکس گیمز میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی برطانوی باکسر بن گئی ہیں، اس سے قبل 1924ء میں ہیری مالین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/08/2016 - 17:22:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :