انگلش فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

پیر 22 اگست 2016 07:54

انگلش فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22اگست۔2016ء) انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث رواں ہفتے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ ناٹنگھم شائر کے جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیوڈ ویلے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ڈرھم کے خلاف سیمی فائنل کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ایکسرے رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اسلئے انہیں کچھ عرصہ آرام کرنا پڑے گا اسلئے وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 07:54:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :