آئرلینڈ کا انٹرکانٹینینٹل کپ اور دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کا اعلان، جارج ڈوکریل کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

پیر 22 اگست 2016 11:44

ڈبلن ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء) آئرلینڈ نے دورہ جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ کے خلاف انٹرکانٹینینٹل کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، لیفٹ آرم سپنر جارج ڈوکریل کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے خلاف چار روزہ میچ میں ڈوکریل کو سٹورٹ پوئنٹر کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹرکانٹینینٹل کپ میں آئرش ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آئرلینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ 30 اگست سے بلفاسٹ میں شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 22/08/2016 - 11:44:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :