وڈبلیو جی سی گالف چیمپئن شپ، دوسرے راؤنڈ میں ٹائیگرز ووڈز کی برتری

ہفتہ 30 ستمبر 2006 16:40

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) برطانیہ میں کھیلی جانے والی ڈبلیو جی سی گالف چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر ون گالفر ٹائیگر ووڈز سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

ہرٹ فرڈشائر میں ہونے والے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں امریکہ کے ٹائیگرز وودز کو 63 اسٹروکس کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے 64 اسٹروکس میں کورس مکمل کیا۔ اس طرح انہیں ہم وطن رحم فوریک پر پانچ اسٹروکس کی واضح برتری ہو گئی ہے۔ اسٹورارٹ بنک اور برطانوی ڈیوڈ ہوویل ان سے پیچھے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2006 - 16:40:14