سہیل عباس اور محمد وسیم کی ایشن گیمز میں شرکت مشکوک

ہفتہ 30 ستمبر 2006 16:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سہیل عباس اور محمد وسیم پی ایچ ایف سے اجازت لیے بغیر لیگ ہاکی کھیلنے ہالینڈ روانہ ہو گئے، جس کے بعد ان کی ایشین گیمز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اختر السلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل عباس اور وسیم احمد نے لیگ ہاکی کھیلنے کے لئے فیڈریشن سے اجازت طلب نہیں کی۔

(جاری ہے)

فیڈریشن تمام کھلاڑیوں پر واضح کر چکی تھی کہ 10 اکتوبر سے ایشن گیمز کے تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ فیڈریشن کے اس سخت موقف کے بعد فارورڈر ریحان بٹ نے انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے۔ دوسری جانب کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی لیگ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/09/2006 - 16:49:59