آئی سی سی کی جانب سے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کے گراؤنڈز ناقص قرار دیدیئے گئے

جمعرات 25 اگست 2016 13:24

آئی سی سی کی جانب سے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کے گراؤنڈز ناقص قرار دیدیئے گئے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کی گراونڈز کو ناقص قرار دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

کنگز میڈ ڈربن میں ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور پہلے دو روز میں صرف نوے اوورز کا کھیل ہوا ‘ بارش کے باعث گراؤنڈ گیلی ہو جانے کی وجہ سے تین روز میں ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی ۔

پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں صورت حال اس سے بھی بری تھی اور صرف پہلے روز بائیس اوورز کا کھیل ممکن ہوا ۔میچزریفریز نے اپنی رپورٹس آئی سی سی کو جمع کرا دیں ‘ قوانین کے مطابق آئی سی سی رپورٹس ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقن بورڈز بھجوا دی ہیں اور 14 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:24:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :