ڈبلیو ڈبلیو ای کا بروک لیسنر کو سزا دینے کا اعلان

جمعرات 25 اگست 2016 14:21

ڈبلیو ڈبلیو ای کا بروک لیسنر کو سزا دینے کا اعلان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست۔2016ء)ڈبلیو ڈبلیو ای نے ریسلر بروک لیسنر کو سمر سلیم میں رینڈی اورٹن کو جان بوجھ کر زخمی کرنے پر سزا دینے کا اعلان کردیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے کو را کی کمشنر اسٹیفنی میکموہن نے رینڈی اورٹن کو زخمی کرنے پر بروک لیسنر کو 500 ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی۔بروک لیسنر سمر سلیم کے اس میچ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بناء پر فاتح قرار پائے تھے، جس کی وجہ ان کی جانب سے کہنی کے وار کرکے رینڈی اورٹن کا سر پھاڑنا تھا۔

(جاری ہے)

زخمی رینڈی اورٹن کو میچ کے بعد 10 ٹانکے لگوانے پڑے۔بروک لیسنر کو بہت کم جرمانے کی معمولی سزا بھی اس خیال کو تقویت دیتی ہے۔اسمیک ڈاؤن میں بروک لیسنر کے مقابلے کے ریسلرز کی کمی کے باعث یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ وہ بل گولڈ برگ کی خدمات اس مقصد حاصل کرسکتی ہے۔خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اکثر کشتیاں پہلے سے طے شدہ ہوتی ہیں مگر سمر سلیم کے اس مقابلے میں بروک لیسنر نے رینڈی اورٹن کے سر پر اتنی بری طرح وار کیے کہ زخمی ریسلر کو پیشانی پر دس ٹانکے لگوانے پڑے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 14:21:03