تلکارتنے دلشان کا بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 20:19

تلکارتنے دلشان کا بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2016ء ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر تلکارتنے دلشان نے آسٹریلیا کے خلاف رواں سیریز کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے ۔39سالہ تلکارتنے دلشان نے مقامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو دمبولا میں تیسرا میچ ان کے کیریئر کا آخری ون ڈے ہوگا جس کے بعد وہ کینگروز کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی کھیل کر مکمل طورپر ریٹائر ہوجائیں گے ،ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق دلشان کوورلڈ کپ 2019 ء کے پیش نظر سری لنکا کی بہتر ٹیم کی تشکیل کے لیے اینجیلو میتھیوز کے کہنے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے ۔

دنیا ئے کرکٹ کو مشہور” دلسکوپ“شاٹ متعارف کرانے والے دلشان نے ایک روزہ کرکٹ میں زمبابوے کے خلاف 1999 ء میں ڈیبیو کیا تھا اب تک 329 میچز میں 39.26کی اوسط سے 10248 رنز بنائے ہیں جس میں 22 سنچریوں اور 47 نصف سنچریا ں شامل ہیں،انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 106 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

دلشان نے سری لنکا کے لیے 78 ٹی ٹونٹی میچز میں 1884 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری کے علاوہ 13 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے 2013ء میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا ،اس فارمیٹ کے87 میچوں میں دلشان نے23 نصف سنچریوں اور 16 سنچریوں کی مدد سے 5492 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔دلشان کو جارحانہ بلے بازی اور کارآمد باؤلنگ کے علاوہ شاندار فیلڈر کے طورپر بھی جانا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 20:19:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :