باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری ، فاتحہ خوانی ، چادر چڑھائی

داتا دربار حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے ‘ پاکستان نژاد برطانوی باکسر کی گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 18:33

باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری ، فاتحہ خوانی ، چادر چڑھائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ روز حضرت داتا گنج بخش مخدوم علی بن عثمان ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کے مزار پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ چادر بھی چڑھائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر ہمیشہ خوشی ملتی ہے اور داتا دربار حاضری دے کر دلی سکون ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ اکیڈمی کے لئے جگہ کی نشاندہی کے باوجود تاحال آغاز نہیں ہو سکا ۔ جگہ الاٹ نہ ہونے سے اکیڈمی شروع نہیں کی جا سکی ۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 18:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :