آئرلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان روبی کین کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہفتہ 27 اگست 2016 12:58

آئرلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان روبی کین کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) آئرلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان روبی کین نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو عمان کے خلاف شیڈول انٹرنیشنل فرینڈلی میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

36 سالہ کین نے 1998ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں 2002ء میں ورلڈ فٹ بال کپ، 2012ء اور 2016ء یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں بھی ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کین نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل فٹ بال سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں اور میں ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 12:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :