امریکہ : اولین ٹی 20میں چھکوں چوکوں کی بارش ، مجموعی طور پر489رنز بنے

اتوار 28 اگست 2016 13:34

امریکہ : اولین ٹی 20میں چھکوں چوکوں کی بارش ، مجموعی طور پر489رنز بنے

لوڈیرہل( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء ) امریکا میں اولین ٹونٹی20 انٹرنیشنل میچ میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ محض 1 رن سے جیتا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے 246 کے بڑے ہدف کا تعاقب بھرپور طریقے سے کیا، لوکیش راہول اور روہت شرما نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا، روہت28 گیندوں پر 62رنز بناکر پویلین لوٹے، ان سے قبل اجنکیا راہنے 7 اور ویرات کوہلی16رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

لوکیش نے 51 گیندوں پرناٹ آؤٹ110 کی اننگز کھیلی، اس میں 12چوکے اور 5 چھکے شامل رہے،یہ ان کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری ہے، لوکیش کو 38 کے انفرادی اسکور پر ایک موقع بھی ملا، آندرے رسل کیچ تھامنے میں ناکام رہے، بھارت کو براوو کی اختتامی گیند پر فتح کیلیے 2 رنز درکار تھے لیکن دھونی (43 ) سموئلز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، اس سے قبل ٹاس ہارنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ اوور میں6 وکٹ پر245 رنز بنائے، ایون لوئس 49 گیندوں پر 100رنز بنانے میں کامیاب رہے، ٹیم نے آٹھویں اوور میں 100 کا مجموعہ ترتیب دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

لوئس نے جونسن چارلس (79)کے ہمراہ ٹیم کو 126 کی بنیاد فراہم کی، کیرون پولارڈ اور آندرے رسل نے یکساں طور پر 22،22رنز اسکور کیے، کارلوس بریتھ ویٹ 14رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجانے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔ یاد رہے کہ میچ میں مجموعی طور پر489رنز بنے جو کسی بھی ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل 2010کی ا آئی پی ایل میں سپرکنگز اور رائلز کے میچ میں 469رنز اسکور ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 13:34:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :