سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط

منگل 30 اگست 2016 14:31

سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط

سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اگست۔2016ء) سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے۔میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 372 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ٹیمبا اور فلینڈر کریز پر موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک اور کوئنٹن ڈی کاک نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹِم ساوٴدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جب کہ بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 50 اور ٹیمبا نے 25 رنز بنائیاس سے پہلے نیوزی کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 214 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 اور ہینری نکول نے پانچ چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام رہا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیل سٹین اور ربادا نے تین، تین جب کہ فلینڈر نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔میزبان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 اور جے پی ڈومنی نے 13 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں نیل ویگنر نے پانچ، مچل سینٹنر، بریس ویل اور ٹِم ساوٴدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 14:31:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :