شاہ فیصل کالونی میں جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

منگل 30 اگست 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن اور قمبرانی تھری اسٹار باکسنگ کلب ملیر کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی پنجاب گراؤنڈ میں جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں باکسنگ کے شائقین نے شرکت کی اور باکسروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں محمد سلیم قمبرانی ،نور محمد قمبرانی ،دھنی بخش ،محمد مشتاق اور قادرباکسر کے علاوہ آغا موبائل کے پروپرائیٹر کمال الدین اور جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی نے بھر پور تعاون کیا اس موقع پر آغا موبائل کی جانب سے کامیاب باکسروں کو موبائل بطور انعام دیا گیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی شرقی یونس بارائی نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے بھر پور تعاؤن کیا جائیگا اور پنجاب گراؤنڈ سمیت شہر کراچی کے 6اضلاع میں باکسنگ رنگ بنا نے کے لئے باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے اقدامات کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے یونس بارائی نے حکومت سندھ اور کے ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی جو کہ شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح کے نوجوانوں کے لئے واحد کھیل کا میدا ن ہے اس کی حالت زار کو بہتر بنا نے کے ساتھ اس گراؤنڈ میں انڈور گیمز کے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 14:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :